ضلع باجوڑ میں پہلی مرتبہ ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل
تیمرگرہ (بیوروپورٹ) ضلع باجوڑ میں پہلی مرتبہ ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،اسلامک لائیرمومنٹ کے زاہد خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ پیپلز لا ئزر فور م کے نصیر خان جنرل سیکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق قبا ئلی اضلا ع کے خیبر پختون میں انضمام کے بعد پہلی مر تبہ ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام عمل میں لا ئے جانے کے بعد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باجوڑ کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں و کلا ء برادری نے بھر پور حصہ لیا،نتا ئج کے مطا بق اسلامک لائیرمومنٹ کے زاہد خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ پیپلز لا ئزر فور م کے نصیر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،نو منتخب صدر نے اس موقع پر بار اور بینچ کے درمیان بہترین روابط کے قیام کے علاوہ سا ئلین کے مسا ئل حل کرنے کے عز م کا اظہارکیا