خاتون رکن صوبائی اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں کو فروخت کیا

  خاتون رکن صوبائی اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں کو فروخت کیا

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبر صوبائی صوبائی اسمبلی انیتا محسود نے جنوبی وزیرستان میں تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو فروخت کیا۔اثر رسوخ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ترقیاتی منصوبوں کو من پسند افراد میں تقسیم کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے سنئیر رہنما نورولی محسود بلال محسود اور عالمشیر محسود نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ انیتا محسود مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی وہ علاقے کے مسائل سے لا علم ہے اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے کارکنان کو نظر انداز کرکے من پسند افراد کو نوازہ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان پر مسلط جے یو آئی کی ٹھیکیدار مافیاکو انیتا محسود نے نوازہ جسکی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کا جنوبی وزیرستان میں ساکھ متاثر ہوا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نوٹس لیں ورنہ پھر ہم احتجاج کا راستہ اختیار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -