بی آرٹی ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری

بی آرٹی ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)بی آرٹی ملازمین کی جانب سے پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرناپانچویں روزبھی جاری رہا، ملازمین اور انکے بچوں نے ہاتھوں میں بینرازاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر تنخواہیں فوری دینے کے مطالبات درج تھے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مزوروں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے پر جاری کام کے دوران ہم نے دن رات ڈیوٹیاں انجام دی ہیں تاہم حسنین کمپنی کی جانب سے پشاورکے ملازمین کو فارغ کرکے انکی جگہ دیگر اضلاع کے کم عمر افرادکو بھرتی کیاگیااورفارغ ہونیوالے 70سیکورٹی گارڈ زکو فروی سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جسکی وجہ سے ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جبکہ 70سیکورٹی گارڈز ملازمین کی تنخواہ کی بند ش کے علاوہ 350ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے، 16ہزار روپے ماہانہ لینے والوں کے بجائے 37 ہزار تنخواہیں لینے والوں کو بی آر ٹی میں بھر تی کیاگیاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان غریب سیکورٹی گارڈز کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -