بنوں،آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں،آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (نمائندہ خصوصی)آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور ٹریفک کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردیں احتجاجی مظاہرے سے آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین عبدالخلیل,جماعت اسلامی کے ملک امشاد اللہ, جمعیت علماء اسلام کے مولانا رومان اورمولانا رشید اللہ,مسلم لیگ ن کے ملک نظر دین,پی یی پی اقبال خان,تاجر برادری کے شہزاد,پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے فصیح اللہ,جے یو آئی کے سعیداحمد,جماعت اسلامی کے رضوان اللہ,سجاد داؤڑودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے امن و امان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے شمالی وزیرستان کی ترقی کیلئے مل کر کوشش کریں گے شمالی وزیرستان کے عوام نے ملک کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور امن کے قیام کیلئے د ن رات ایک کرکے امن قائم کریں گے اُنہوں نے کہاکہ 25 جولائی پر دھاندلی ہوئی تھی اور اسی دن عوام کو دھوکہ دیا گیا تھا موجودہ حکومت عوام کی طاقت سے نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے یہ پی ٹی آئی کی حکومت کبھی بھی عوام کی خیرخواہ حکومت نہیں ہوسکتی ہے کم ہی عرصے میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام رو رہے ہیں اُنہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں ہماری دکانات اور مارکیٹیں مسما ر کردی گئی ہیں اور جن کا سامان غائب کردیاگیا ہے ان نقصانات کے ازالے کیلئے آج بھی ہم مختلف لوگوں کو منت سماجت کرتے ہیں مگر شنوائی نہیں کی جارہی ہے کیا ہم شمالی وزیرستان کے رہنے والے نہیں یا ہم دوسرے ملک سے آئے ہوئے ہیں اُنہوں نے کہاکہ ہونے والی ناانصافیاں کسی صورت قبول نہیں کرتے ہیں تاجر برادری کے جتنے نقصانات ہوئے ہیں ان کو ان نقصانات کے مطابق معاوضے دئیے جائیں ان کیلئے بنائی گئی آئی جے ٹی کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرتے ہیں اُنہوں نے الزام لگایا کہ مسلط کی گئی جے آئی ٹی ہے اس جے آئی ٹی میں وزیرستان کی خیر خواہ کم ہے جنتا نقصان آپریشن ضرب عضب میں ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اُنہوں نے آخر میں مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادارے اور دینی مدارس کھولے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔