ٹانک،مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،2 زخمی

  ٹانک،مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،2 زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستا مکان کا چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو بچے شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان تحصیل مکین کا علاقہ لالا زیارت میں گزشتہ نصف شب آپریشنوں سے خستہ حال شیرداد نامی شخص کی مکان منہدم ہوگیا اور ملبے کے نیچے آنے سے دس سالہ فرحان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو نوعمر بچے شدید زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا، رات کی تاریکی کے باعث مقامی لوگوں کو امدادی کاروائیوں میں دقعت کا سامنا کرنا پڑا تا ہم بروقت امدادی کاروائیوں سے مزید جانی نقصانات کا خطرہ ٹل گیا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -