شاہ زیب شہید کی دوسری برسی موضع کرنل شیر خان کلے میں منا ئی گئی

شاہ زیب شہید کی دوسری برسی موضع کرنل شیر خان کلے میں منا ئی گئی

  

صوابی (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شاہ زیب شہید کی دوسری برسی موضع کرنل شیر خان کلے میں منا ئی گئی اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شہرام خان ترکئی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی سمیت بڑی تعداد میں کارکنانوں نے شرکت کی۔ سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے کہا کہ شاہ زیب شہید نے جو قربانی تبدیلی کے لیے پیش کی وہ پورے پاکستان میں کسی نے نہیں دی ہمیں شاہ زیب شہید پر فخر ہیں ہم چاہتے ہیں کہ شاہ زیب کے خاندان کو انصاف ملے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے کہا کہ شاہ زیب شہید کو شہید کیے ہوئے دو سال گزر گئے مگر ہمارے ملک کا نظام اتنا کمزور ہے کہ قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے شاہ زیب کو انصاف انشااللہ مل کر ہی رہے گا اس کے لیے ہماری کوشش جاری رہے گی۔شاہ زیب شہید کے والد مختیار جان کاکا نے کہا کہ میرے بیٹے کو تعلیم کا شوق تھا اور میں چاہتا ہوں اسے کے مشن کو آگے پھیلایا جائے ہر بچے کے ہاتھ میں بندوق نہیں قلم دنیا چاہتے ہیں تاکہ جو دکھ میں نے دیکھا کوئی اور والد نہ دیکھے تقریب میں کرونا وائرس کے تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھا گیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -