سیلاب سے بچاؤ کیلئے نالیوں کی صفائی کی جائے،ولید اختر

سیلاب سے بچاؤ کیلئے نالیوں کی صفائی کی جائے،ولید اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد ولید اختر نے برسات کے موسم میں بارشوں سے نوشہرہ کلاں اور گردونواح کے علاقوں میں سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے نوشہرہ سمیت اے ڈی بلدیات کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا اس سلسلے میں محمد ولید اختر نیاپنے اخباری بیان میں کہا کہ نوشہرہ کلاں اور گرد و نواح کے علاقوں کی بالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں صفائی کی صورت حال انتہائی ابتر ہے ٹی ایم اے نوشہرہ اور اے ڈی محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھانے میں بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسلادار بارش ہوئی تو پورا نوشہرہ سیلاب کی زد میں آکر متاثر ہونے کا خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ نالیوں کی عدم صفائی اور جگہ جگہ گندگی کے پڑے ہوئے ڈھیروں نے ٹی ایم اے نوشہرہ اور اے ڈی محکمہ بلدیات کی کارکردگی کا پول کھل دیا۔