جامعہ پشاور کے ملازمین تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف کل احتجاج کرینگے

  جامعہ پشاور کے ملازمین تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف کل احتجاج کرینگے

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور کے ملازمین تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف پیر کے روز جامعہ کے انتظامی بلاک کے سامنے احتجاج کرینگے اس ھوالے سے کلاس تھری،فور اور سینی ٹیشن سٹاف کے عہددیداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ کی انتظامیہ ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی سے گریز کریں کیونکہ عید کے مبارک موقع پر ایسے اقدام کسی صورت قبول نہیں ہوگا واضح رہے کہ ملازمین نے جامعہ میں تمام امور سے پہلے ہی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ کصوصی طور پر اکونٹس ارور اڈیٹ سیکشن میں کسی بھی طرح کے کام سے سختی سے بائکات جاری رکھا ہوا ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ میں کتوتی کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرینگے اور ایسے کسی فیصلہ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔اسکے علاوہ جامعہ کے اساتذہ کی نمائند جماعت پیوٹا نے بھی تنخواہ میں کٹوتی کی مخالفت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ حالیہ تنخواہ اور سیلری میں کٹوتی جامعہ کی نا اہلی اور نا کامی کا نیتجہ ہے جبکہ وائس چانسلر کے نام خط میں کہا ہے کہ کمیونٹی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -