تحصیل تیمرگرہ ضلع لوئر کے رہائشیوں کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج بدستور جاری

  تحصیل تیمرگرہ ضلع لوئر کے رہائشیوں کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) تحصیل تیمرگرہ ضلع لوئر کے رہائشیوں کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج بدستور جاری ہے اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر محمود اور قبضہ مافیا گروپ نے ہمارا ملکیتی پدری جائیداد جو ضلع لوئر دیر تیمر گرہ حسنی ڈیرے نزد سینٹینیٹل ماڈل سکول پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ ایک عدد درخواست بنمبرDIG3073 ملاکنڈ بمقام سوات قانونی کارروائی کیلئے درخواست دی تھی جس کی کارروائی سے ثابت ہوا کہ ملکیت ہمارا ہے لیکن سابقہ وزارت کی اثر ورسوخ کی وجہ سے پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج خود سوزی پر مجبور ہو جاؤنگا۔