جماعت اسلامی 25جولائی سلیکشن ڈے کے نام پر منائیگی،صدیق پراچہ

جماعت اسلامی 25جولائی سلیکشن ڈے کے نام پر منائیگی،صدیق پراچہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخواہ کے صدر صدیق الرحمان پراچہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 25جولائی سلیکشن ڈے کے نام سے یاد کر رہی ہے کیونکہ اس روز آج سے دوسال قبل نادیدہ قوتوں نے موجودہ حکومت کو اس ملک اور اس ملک کے غریب عوام پر مسلط کیا تھا اور ایک مخص پارٹی کو اقتدار دے کر باقی تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کو گھروں کو بیھج دیا گیا تھا موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی 27جولائی کو نوشہرہ شوبرا چوک میں پولیس کسٹم کی ملی بھگت، سرکاری اداروں کے میگا پراجیکٹ میں کرپشن ایم این ایز، ایم پی ایز سمیت وزیر اعلیٰ کا میرٹ کی دھجیاں اڑاکر چہیتوں کو نوازنے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر فضل مولا خٹک جنرل سیکرٹری نصر اللہ شاہین، نائب صدر عبدالحلیم اور پی کے 61صدر زاہد اللہ بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ کہاں گئے عمران خان کے قوم سے کئے گئے وعدے کہ حکومت ملتے ہی 200ارب ڈالرز ملے گے جس میں 100ارب ڈالرز آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے اور 100ارب روپے قوم پر خرچ کئے جائیں ھکمران نکلے تھے ریاست مدینہ بنانے لیکن ان ہی کے ٹولے میں موجود چند افراد نے آتا، چینی غائب کر دی اور خود اربوں روپے کمانے لگے نوجوانوں کو روز گار دینے والوں کی حکمرانی میں صنعتیں بند ہو گئیں اور ہزاروں نوجوان بیروزگار ہو گئے ملک کے 60فیصد عوام خطہ غربت سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں قومی مسیحا کے دعویداروں نے قوم کا جینا دوبھر کر دیا ہے آج پورے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے حالیہ بجٹ میں تو قلم کتاب کیلئے 4ارب روپے جبکہ ٹینک اور بندوق کے لئے 14ارب روپے مختص کر دئیے گئے ہیں اور وفاق صوبہ خیبر پختونخواہ کے بجلی کے خالص منافع کے 500 ارب روپے پر قابض ہو چکا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ کسٹم میں اصلاعات ہونے چاہیے کیونکہ کسٹم میں کالی بھیڑوں نے اس ملک اور خیبر پختونخواہ کے تاجروں کی کھالیں ادھڑ کر رکھ دی ہے حکومت فوری طور پر تعلیمی ایمرجنسی لگائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -