چکدرہ ادینزئی قومی جر گہ کی 15اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھو لنے کی حمایت

چکدرہ ادینزئی قومی جر گہ کی 15اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھو لنے کی حمایت

  

اوچ دیر لو ئر (نمائندہ پاکستان)چکدرہ ادینزئی قومی جر گہ کی 15اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھو لنے کی حمایت پین دیر لو ئر کے زیر اہتمام چکدرہ میں اجلاس ادینزئی قومی جر گہ نے 15اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھو لنے کا مطالبہ کیا۔ادینزئی قومی جر گہ نے نجی تعلیمی ادارے فی الفور کھو لنے کا مطالبہ کیا۔حکومت تعلیمی اداروں کو ریلیف پیکیج دینے کا وعدہ پورا کر ے۔چکدرہ میں پین کے زیر اہتمام اجلاس میں ادینزئی قومی جر گہ نے 15اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھو لنے کی تائید کر تے ہو ئے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ان خیالات کا اظہار پر ائیوٹ ایجو کیشن نیٹ ورک (فین)کے زیر اہتمام چکدرہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے چئیر مین ادینزئی قومی جر گہ خور شید علی خان،جنرل سیکرٹری سید سلطنت یار ایڈوکیٹ سمیت دیگر ممبر ان خواجہ فیض الغفور،حسین شاہ یو سفزئی،سر تاج خان،سابق ایم پی اے بخت بیدار خان،ملک فخر زمان،جاوید اقبال نے کیا۔اس موقع پر پین لو ئر دیر کے صدر عبد الودود نے کہا کہ تعلیمی ادارے گزشتہ 7ماہ سے بند چلے ارہے ہیں۔بازار مار کٹیں،شاپنگ مال اور دیگر کاروباری مر اکز کھلے ہیں،صر ف تعلیمی اداروں کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -