انٹرنیشنل ادارے مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں

انٹرنیشنل ادارے مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں

  

اوچ دیر لو ئر (نما ئندہ پاکستان)جنرل سیکر ٹری اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختو نخواہ کلیم اللہ نے کہا کہ آئی سے جی جیسے انٹر نیشنل ادارے کو شش کر رہی ہیں کہ مسلمان نو جو انوں کو دین سے بیزار کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 20جولائی سے 31اگست تک ”مسجد مر کز قر آن محور“مہم چلا ئیں گے۔ زمہ داران قر ان پا ک،سیرت اور اسلامک ہسٹری کا مطالعہ معمول بنا ئیں ان خیالات کا اظہار جنر ل سیکرٹری (معتمد)اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختو نخواہ کلیم اللہ نے اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ ایجنسی مقام کے زیر اہتمام الخدمت اغوش سنٹر گل آباد ادینزئی دیر لو ئرمیں یک روزہ زمہ داران تر بیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر وتر قی میں اپنا کر دار ادا کر یں۔اگر طلبہ کو ایک فلیٹ فارم مہیا کیا جائے،تو ملک کی فلاح و بہبو د میں اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اس طر ح ایو نٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ ایجنسی ٹیم مبارک بادکی مستحق ہے۔جنہوں نے ور کشاپ کے لیے بہترین انتظامات کئے ہیں،اور اس کے انعقاد کو ممکن بنا یا۔ور کشاپ سے سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختو نخواہ ڈاکٹر رئیس گل،سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ ایجنسی مقام عطا ء اللہ،ناظم آئی جے ٹی ملاکنڈ ایجنسی مقام محمد بلا ل اور جنر ل سیکرٹر ی حمید اللہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر زمہ داران اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ مقام کثیر تعداد میں موجو د تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -