ضم شدد قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ بندش کے خلاف "انٹرنیٹ بحال کرو "تحریک شروع کرنے کا عندیہ

ضم شدد قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ بندش کے خلاف "انٹرنیٹ بحال کرو "تحریک شروع ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن جامعہ پشاور نے حکومت اور ددیگر متعلقہ حکام کی جانب سے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی بحالی میں غیر سنجیددگی کے خلاف ضم شدد قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ بندش کے خلاف "انٹرنیٹ بحال کرو "تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا خیبر خیبر سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن جا معہ پشاور کے صدر ابودردشنواری نے اخباری بیان ددیتے ہوئے کہا کہ کہمتعلقہ حکام اور حکومت سابقہ قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلکل سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہیں اسلئے ہم بھی اپنی پالیسی میں تبدیلی پر نظر ثانی کرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے سابقہ قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف“انٹرنیٹ بحال کرو”تحریک چلانے پر غور کرہے ہیں۔ جبکہ کابینہ اور پورے سابقہ قبائلی اضلاع کے طلباء تنظیموں کے ساتھ صلاح مشاورت کے بعد تحریک کا باقاعدہ اعلان کریں گے اور امیدد کرتے ہے کہ ضم شددہ قبائلی اضلاع کے تمام مکاتب فکر کے لوگ اس جدوجہد میں ان کا ساتھ دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -