مساجد اور عید گاہوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری

مساجد اور عید گاہوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے حوالے سے ہدایت ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت نے مساجدد اور عید گاہوں کیلئے کورونا سے بچاو کے ایس او پیز کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کر دیا صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نام کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے عید کی نماز کھلی جگہ پر ادا کی جائے گی جبکہ مساجد کے خطیب حضرات کورونا اور اس سے بچاو کے لئے حکومتی اقدامات کو موضوع بنائیں گے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ نماز کے اوقات میں مساجد کی کھڑکیاں اور دروازے کھلی رکھی جائیں جبکہ مسجد کے اندر داخل ہونے کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار ہوگا اور مسجد کی فرش کو اسپرے سے صاف رکھا جائے،نمازی گھر سے وضو کرکے آئیں۔ہدایت نامہ کے مطابق نمازی 6 فٹ کا فاصلہ اور ایک صف چھوڑ دوسری صف بنائیں،مساجد کے دروازوں پر نمازیوں کے لئے اسکریننگ اور سینیٹایزر کا بندوبست کیا جائے،اذان اور نماز کے درمیانی وقفہ 10 منٹ رکھا جائے تاکہ زیادہ ہجوم نہ ہوں جبکہ 50 سال سے زائد اور دس سال سے کم عمر کے بچے عید کی نماز کے لئے نہ جائیں اور بیمار،کھانسی،نزلہ اور زکام والے افراد مسجد میں نہ آئیں۔

مزید :

صفحہ اول -