مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے ،معید یوسف

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے ،معید یوسف
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے ،معید یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کافوجی محاصرہ فرقہ واریت کی حدتک جا پہنچا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے ۔

ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم بڑھانے کیلئے کورونا وائرس کو بہانہ بنا رہا ہے ،عالمی حقوق ،امدادی گروپو ں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرنی چاہئے ۔

معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان کے اعدادوشمار ظاہر کررہے ہیں کہ کوروناوائرس کم ہو رہا ہے ،اللہ کاشکر ہے کہ پاکسان میں کورونا وائرس کم ہو رہا ہے ۔