کراچی: کورنگی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی: کورنگی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی: کورنگی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگی ہے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک گاڑی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

آگ نے فیکٹری کی دوسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جسے بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں مصروف ہیں۔کراچی واٹر بورڈ نے کورنگی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔فی الحال فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -