شہریوں کے گھروں پر جا کر کورونا ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ

شہریوں کے گھروں پر جا کر کورونا ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ
شہریوں کے گھروں پر جا کر کورونا ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) محکمہ صحت بلوچستان نے کوئٹہ کے شہریوں سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ سیمپل ان کے گھروں پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھر پر ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، یہ سہولت بلا ناغہ ہفتے میں سات روز جار ی رہے گی،شہریوں کے سہولت کے لیے شہر کے سات مقامات پر کورونا کے سیمپلز بھی لیے جائیں گے۔

اس حوالے سے سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں کے لیے گھر پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سمپل لینے کی سہولت جاری کی ہے۔ یہ اقدام عوام کی صحت کے لیے کیا جارہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا صوبہ کورونا سے پاک ہو جائے اور اس وباء سے ہم جاری جنگ جیت سکیں۔

مزید :

کورونا وائرس -