عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب

عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کےخلاف ...
عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدام اٹھایا جائے، نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔

انہوں نے کہاکہ انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں،عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ،عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -