کورونا وائرس، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایک ہزار سے زائد متاثر

کورونا وائرس، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایک ہزار ...
کورونا وائرس، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایک ہزار سے زائد متاثر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 1226 کیسز سامنے آئے ہیں اور 35 اموات ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1226 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی متا ثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 113 ہو گئی ہے جبکہ مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 822 ہو گئیں ہیں ۔دو لاکھ 37 ہزار 434 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں تاہم 1267 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 91 ہزار 901 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 841، خیبر پختون خواہ میں 32 ہزار 220 ، بلوچستان میں 11 ہزار 578 ، آزاد کشمیر میں 2023 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 1952 ہو گئی ہے ۔

اموات

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد پنجاب سے بڑھتے ہوئے 2135 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2116 ، کے پی کے میں 1176، اسلام آباد میں 163، گلگت بلتستان میں 47، بلوچستان میں 136اور آزاد کشمیر میں 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -