لاہور،تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوارفیملی کو کچل دیا،میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق

لاہور،تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوارفیملی کو کچل دیا،میاں بیوی اور 2 ...
لاہور،تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوارفیملی کو کچل دیا،میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے سندر میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افرادمیں میاں بیوی اور 2بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سندر کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا،جاں بحق افرادمیں میاں بیوی اور 2بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 40سالہ منیر،32سالہ شکیلہ کے نام سے ہوئی ، حادثے میں 7سالہ حماد علی اور 6سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہوئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -