عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب کرپشن سے پاک کریں گے،گورنر پنجاب چودھری سرور

عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب کرپشن سے پاک کریں گے،گورنر ...
 عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب کرپشن سے پاک کریں گے،گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب کرپشن سے پاک کریں گے،معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شفاف و بلاتفریق احتساب لازم ہو چکاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے پارٹی رکن نوریز شکور اورپیر ناظم شاہ سمیت دیگر نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب کرپشن سے پاک کریں گے ،معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شفاف و بلاتفریق احتساب لازم ہو چکاہے ۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ ہم سیاسی انتقام پر نہیں آئین و قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں ،حکومت ملک میں معاشی استحکام کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -