ترک ڈرامے اتغرل میں ” بامسی “ کا کردار نبھانے والے اداکار نے پاکستانی مداح کے پیغام کا ایسا جواب دیدیا کہ اس کے تمام خواب پورے ہو گئے

ترک ڈرامے اتغرل میں ” بامسی “ کا کردار نبھانے والے اداکار نے پاکستانی مداح ...
ترک ڈرامے اتغرل میں ” بامسی “ کا کردار نبھانے والے اداکار نے پاکستانی مداح کے پیغام کا ایسا جواب دیدیا کہ اس کے تمام خواب پورے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک ڈرامے ار تغرل نے پاکستان میں جو شہرت حاصل کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کے اداکارو ں اور اداکاراﺅں کو پاکستانی فینز کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ارتغرل ڈرامے میں ہیرو کا ساتھ دینے والے سپاہی اور جنگجو ” بامسی “ کا کردار ادا کرنے والے اداکار ”نورٹین سونمیز“ کو پاکستانی مداح کی جانب سے انسٹا گرام پر پیغام بھیجا گیا جسے نہ صرف انہوں نے پڑھا بلکہ جواب بھی دیا جس کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے ۔
ڈرامے میں دو تلواروں سے لڑنے والے ” بامسی “ کو پاکستانی مداح” حمزہ“ نے اپنے پیغام میں کہا کہ” اسلام علیکم ، میرا نام حمزہ ہے اور میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ، امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور اپنی زندگی سے بھر پور لطف اٹھا رہے ہوں گے ، مجھے علم نہیں کہ آپ میرا پیغام پڑھتے بھی ہیں یا نہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ ” ارتغرل “ ڈرامے کی پوری کاسٹ سے پاکستانی بے حد محبت کرتے ہیں اور پاکستان میں ان کے بہت سے مداح ہیں ۔“
حمزہ نے اپنے پیغا م میں مزید کہا کہ ” آپ کو بے کار لوگوں کے فضول کمنٹس پر ذرا بھی کان دھرنے کی ضرورت نہیں ، آپ کیلئے پورے پاکستان کی طرف سے محبت بھیج رہا ہوں ، امید ہے کہ آپ بھی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور جب آپ پاکستان آئیں گے تو آپ کو بہت عزت اور احترام دیا جائے گا جسے میں الفاظوں میں بیان نہیں کر سکتا ۔“
بامسی کا کردار نبھانے والے اداکار نے پاکستانی نوجوان کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے آپ کا پیغام موصول ہو گیاہے ، امید ہے کہ جلد ہی آپ کے ملک کا دورہ کروں گا ، اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیئے گا ۔“

مزید :

تفریح -