پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈی سی سنٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کااعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈی سی سنٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر کے پی حکومت نے اپنا افسر کو نہ بلایا تو ہم عدالت جائیں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دو روز قبل ایک شخص کو ڈی سی سنٹرل تعینات کیاگیا،ڈی سی کو سندھ حکومت کی جانب سے تعینات کیاگیا،کیا سندھ میں افسر ختم ہو گئے تھے ،کیا سندھ کی زمین بنجر ہو گئی تھی تو ایک ڈی سی کو امپورٹ کیاگیا؟،سندھ کاآئی جی بے اختیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ سینٹرل میں پی ٹی آئی کی گرفت ہے ،پیپلزپارٹی اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈی سی کاٹوکن دیا گیا،مولانا قدم بڑھاﺅ فنڈز تمہارے ساتھ ہیں پہلے بھی نعرے لگائے گئے تھے، پہلے بھی جو آزادی مارچ کیاگیا اس میں خفیہ رقم دی گئی تھی ،دھرنا عمران خان کے جانے کی یقین دہانیوں پر ختم ہو جاتا ہے ۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے مولانا کے بھائی کو ڈی سی لگایاگیا، پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈی سی سنٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی پی کے اقدامات پر توہین عدالت لگنی چاہئے ،عدالت میں بھی اس طرح کے اقدامات پر پابندی عائد ہے ،اگر کے پی حکومت نے اپنا افسر کو نہ بلایا تو ہم عدالت جائیں گے ،سندھ حکومت نے ڈی ای سے ڈی سی بنا دیاہم کسی ڈی ای کو ڈی سی نہیں بنا سکتے ،انہوں نے ہمارے ایڈمنسٹریٹو سسٹم کو گنداکردیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کراچی میں اس وقت جعلی ڈومیسائلز کی گونج ہے، جعلی ڈومیسائل کے بعد جعلی ڈی سی بھی آچکے ہیں،ہم جعلی ڈومیسائل کی رپورٹ نہیں بھولیں گے ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ 2 روز سے بلاول بھٹو کلبھوشن کاراگ الاپ رہے ہیں ،کلبھوشن کو قونصلر رسائی آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق دی گئی ،بلاول بتائیں ریمنڈ ڈیوس کو کس نے چھوڑا تھا،میوگیٹ سکینڈل اور حسین حقانی کامعاملہ کس کاتھا؟،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ریمنڈڈیوس کو اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کیلئے چھوڑا گیا،ریمنڈ ڈیوس امریکی جاسوس تھا جس نے پاکستانیوں کاسر عام قتل کیا،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اجرک ہمارے عزت اورشان ہے ہم نے وطن کیلئے ہجرت کی ہمارے دادابھی سندھ کے ہیں ۔