ایران کے بعد بنگلہ دیش بھی بھارت کے ساتھ’ سیدھا ‘ہو گیا

ایران کے بعد بنگلہ دیش بھی بھارت کے ساتھ’ سیدھا ‘ہو گیا
ایران کے بعد بنگلہ دیش بھی بھارت کے ساتھ’ سیدھا ‘ہو گیا

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے بعد بنگلہ دیش بھی بھارت کے ساتھ’ سیدھا ‘ہو گیا۔کئی ماہ سے ملاقات کی درخواستوں کے باوجو دبنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات نہیں کی۔

حسینہ واجد کی جانب سے ملاقات نہ کیے جانے، 2019 سے تمام بھارتی منصوبوں کی سست روی، حساس منصوبے چین کو دیے جانے کے بعد خطے میں یہ بات ہورہی ہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت سے 'فاصلہ' اختیارکرلیا ہے اور اس کا جھکاو چین اور پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اسی موضوع پر بنگلہ دیش کے ایک سرکردہ اخبار نے بھی روشنی ڈالی ہے جس میں بنگلہ دیش کی بھارت سے دوری، چین کو بنگلہ دیش میں دیے گئے تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکوں اور عمران خان کی حسینہ واجد کو غیر معمولی ٹیلی فون کال پر بات چیت کی گئی ہے۔

بنگلہ دیشیی اخباربھوریر کاگوج کے حوالے سے بھارتی اخبار دی ہندو نے رپورٹ جاری کی ہے کہ 2019 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد تمام بھارتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں جبکہ چینی انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کو ڈھاکا کی جانب سے زیادہ حمایت مل رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بنگلہ اخبار کے ایڈیٹر شرمل دتہ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ 'بھارت کی تشویش کے باوجود بنگلہ دیش نے سلہٹ میں ایئرپورٹ ٹرمینل بنانے کا ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کو دیا، بھارتی ہائی کمشنر ریوا گنگولی داس چار ماہ سے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ملاقات کا وقت نہیں مل سکا، بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے لیے بھارتی امداد کے جواب میں بھارت کو سراہنے کا نوٹ بھی نہیں ارسال کیا ہے'۔

بھارتی اخبار کے مطابق بنگلہ دیش کا جھکاو بھی ایران کی طرح اب چین اور بھارت کی جانب دکھائی دیتا ہے۔

دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کے بارے میں تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے جب شیخ حسینہ واجد اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بدھ کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

اگرچہ ڈھاکہ نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا تھا لیکن پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ عمران خان نے شیخ حسینہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور تنازع کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی۔

مزید :

بین الاقوامی -