ادھیڑ عمر شخص سے خفیہ شادی پر دولہا دلہن قتل، بیٹوں کو بیٹی اور داماد کے قتل پر اکسانے کے جرم میں والدین گرفتار

ادھیڑ عمر شخص سے خفیہ شادی پر دولہا دلہن قتل، بیٹوں کو بیٹی اور داماد کے قتل ...
ادھیڑ عمر شخص سے خفیہ شادی پر دولہا دلہن قتل، بیٹوں کو بیٹی اور داماد کے قتل پر اکسانے کے جرم میں والدین گرفتار

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رات گئے نو بیاہتا بہن اور بہنوئی کے قتل کے معاملے میں گرفتار دونوں بھائیوں کے والدین کوبھی حراست میں لےلیاگیا۔پولیس کے مطابق بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دونوں بھائیوں کو ماں باپ کی بھی حمایت حاصل تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کےماں باپ نے بیٹوں کو بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کو کہا تھا اور گرفتارمیاں بیوی نے بیٹی اور داماد کے قتل کی حمایت کرنےکا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات ناظم آباد میں بھائیوں نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بہن اور اس کے شوہر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا کیونکہ ان کی بہن نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف ایک ادھیڑ عمر شخص سے خفیہ شادی کی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقتولہ عائشہ کا اصل نام حنا ہے جس کا کچھ عرصہ قبل مقتول سلیم سائیں کے اورنگی ٹاو¿ن میں واقع آستانے پر اپنی ماں کے ساتھ آنا جانا شروع ہوا جہاں سلیم سائیں نے حنا سے تعلقات استوار کیے اور اسے محبت کے جال میں پھنسا لیا۔

پولیس کے مطابق جس مکان میں واردات ہوئی وہاں رہائش پذیر خاتون نے شور شرابے کی آواز سن کر اپنے شوہر کو آگاہ کیا جنہوں نے ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا اور ڈکیتی کی واردات سمجھ کر نیچے جا کر دیکھا تو گھر کے دونوں مکین خون میں لت پت پڑے تھے، اسی پڑوسی نے ہی پولیس کو دوہرے قتل کی واردات سے آگاہ کیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف راو¿ کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس نے تین گھنٹے میں دہرے قتل کا کیس حل کرلیا اور اس میں ملوث مقتولہ حنا کے دو بھائیوں آصف اور اشرف گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -