عازمین حج کی مکہ آمد جاری، مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد لیکن عازمین کتنے دن قرنطینہ میں رہیں گے ؟

عازمین حج کی مکہ آمد جاری، مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد لیکن ...
عازمین حج کی مکہ آمد جاری، مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد لیکن عازمین کتنے دن قرنطینہ میں رہیں گے ؟

  

مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق کورونا کی وجہ سے بچوں کو مسجد نبوی اوراس کے صحنوں میں داخل ہونے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اشیاءخرد و نوش اور مشروبات لے کر مسجد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے مگر صرف پینے کا پانی ہر شخص کے لیے اپنے ساتھ لانے کی اجازت ہے۔

یاد رہے کہ 31 مئی سے مسجد نبوی کے ساتھ آج سے سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی نماز کی باجماعت ادائیگی شروع ہو گئی ہے لیکن مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد دی تھی۔

سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -