عیدکے موقع پر مارکیٹس کو کب سے کب تک بند رکھنے پر غور کیا جارہاہے ؟ پنجاب کے شہریوں کیلئے اہم خبر آ گئی

عیدکے موقع پر مارکیٹس کو کب سے کب تک بند رکھنے پر غور کیا جارہاہے ؟ پنجاب کے ...
عیدکے موقع پر مارکیٹس کو کب سے کب تک بند رکھنے پر غور کیا جارہاہے ؟ پنجاب کے شہریوں کیلئے اہم خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر صوبے بھر کی مارکیٹس بند کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ صحت نے تجویز پیش کی ہے کہ منگل سے تمام مارکیٹس کو 2 اگست تک بند رکھا جائے تاکہ عید الاضحی پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے کیونکہ عیدالفطر کے موقع پر مارکیٹس کھلی رہنے کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں ہو شربا تک تیزی دیکھنے میں آئی تھی ۔

محکمہ صحت کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ اس دوران گراسری ، میڈیکل سٹورز اور بیکریز سمیت ضروری اشیاءسے متعلق دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ دیگر مارکیٹس کو بند کروایا جائے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ عید الاضحی پر کورس کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔جس پر کرونا کی روک تھام کے لیے عید پر سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا گیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے اوقات بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ زیادہ اہم ہے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر بازاروں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جس پر مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا ہے

چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔جبکہ مویشی منڈیوں میں سکرینگ کے لئے کاونٹر قائم کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ عیدالاضحی پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اور اس مقصد کے لیے آئی جی پولیس پنجاب کو نماز عید کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کمشنر لاہور۔ ?ڈی آئی جی آپریشنز اور سیکریٹری بلدیات نے بھی شرکت کی ہے۔

مزید :

قومی -