اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرکادورہ پاکستان ملتوی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرکادورہ پاکستان ملتوی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرکادورہ پاکستان ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرکادورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ومنتخب صدر وولکن بوزکر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرکادورہ پاکستان ملتوی ہو گیا،نومنتخب صدر وولکن بوزکرنے پیرکو دورے پرآنا تھا،وولکن بوزکر کا دورہ لاجسٹکس مسائل کے باعث ملتوی ہوا۔نومنتخب صدروولکن بوزکراقوام متحدہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعدآئیں گے۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ نومنتخب صدر کادورہ منسوخ نہیں ملتوی ہوا ہے ،جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کے دورے کی نئی تاریخ جلد طے کی جائے گی ۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مجھے26 اور27 جولائی کو پاکستان کا دورہ کرناتھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی،پرواز کی تکنیکی خرابی کے باعث دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وولکن بوزکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امید ہے آپ جلد دورہ پاکستان پر آئیں گے،آپ کا دورہ انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیز ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -