ڈاکو کی شادی میں ساتھی ڈاکوؤں کی شرکت اور ہوائی فائرنگ، مہمان خاص کہاں کہاں سے آئے تھے؟ حیران کن انکشاف

ڈاکو کی شادی میں ساتھی ڈاکوؤں کی شرکت اور ہوائی فائرنگ، مہمان خاص کہاں کہاں ...
ڈاکو کی شادی میں ساتھی ڈاکوؤں کی شرکت اور ہوائی فائرنگ، مہمان خاص کہاں کہاں سے آئے تھے؟ حیران کن انکشاف

  

گھوٹکی (ویب ڈیسک) گھوٹکی میں کچے کے سرحدی علاقے میں ایک ڈاکو کی شادی میں ساتھی ڈاکوؤں نے نہ صرف بلاخوف شرکت کی بلکہ ہوائی فائرنگ کرکے جشن بھی منایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا جب کہ ساتھی ڈاکوؤں نے قانون اور پولیس سے بے خوف ہو کر بھاری ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں کندھ کوٹ، رحیم یار خان، راجن پور اور شکارپور کے ڈاکوﺅں نے شرکت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مطلوب ڈاکو بھیو کے بھائی کی شادی کی ہے اور یہ شادی دو ہفتے پہلے ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -گھوٹکی -