حلیمہ سلطان نے اپنے نئے ڈرامے کی تصویر شیئرکردی، اس ڈرامہ کا نام کیا اور کس موضوع پر ہے ؟ پتہ چل گیا

حلیمہ سلطان نے اپنے نئے ڈرامے کی تصویر شیئرکردی، اس ڈرامہ کا نام کیا اور کس ...
حلیمہ سلطان نے اپنے نئے ڈرامے کی تصویر شیئرکردی، اس ڈرامہ کا نام کیا اور کس موضوع پر ہے ؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ویب ڈیسک) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراءبلجیک نے اپنے نئے ترکش ڈرامے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اسراءبلجیک نے اپنے نئے ترکش ڈرامے ’رامو‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ ان کے ساتھی اداکار مرات یلدریم بھی ہیں۔


اسراءبلجیک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ترک اداکار ڈرامے کی تحریر پر تبصرہ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز ترکی میں ہوگیا ہے۔اس سے قبل اسراءبلجیک نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں وہ سفید رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس تھیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا اور کرسی پر بیٹھیں مسکرا رہی تھیں۔
ترک اداکارہ کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔واضح رہے کہ اسراءبلجیک حال ہی میں ایک پاکستانی موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں۔

مزید :

تفریح -