حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا
حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیاجو تاریخ میں ایک سال میں حاصل کیاجانیوالا یہ سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے ۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب ڈالر کا قرضہ واپس بھی کیاگیا ،2 سال میں پی ٹی آئی حکومت نے29 ارب 20 کروڑ ڈالر کاقرضہ لیا،2 سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیاگیا۔