لڑکی سے فون پر بات چیت مبینہ بلیک میلنگ، نوجوان نے خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔

لڑکی سے فون پر بات چیت مبینہ بلیک میلنگ، نوجوان نے خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔
لڑکی سے فون پر بات چیت مبینہ بلیک میلنگ، نوجوان نے خودکشی کرلی کیونکہ۔۔۔

  

تھرپارکر (ویب ڈیسک)مٹھی میں مبینہ بلیک میلنگ سے خوفزدہ ہو کر نوجوان نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ جیب سے خط برآمد۔ تین ملزمان پر بلیک میل اور ذہنی ٹارچر کرنے کا الزام۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مٹھی میں 21سالہ نوجوان دیوت کمار نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔نوجوان کی حالت غیر ہونے کے سبب حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ ورثاءکے مطابق اس کی جیب سے پولیس کے نام لکھا ہوا خط ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے محلے کی ایک لڑکی جو مجھ سے فون پر بات کرتی تھی اور اس کے کئی دیگر لڑکوں سے تعلقات تھے بعد میں اس نے مجھے شادی کی آفر کی اور میں راضی نہ تھا۔جس پر لڑکی کے کہنے پر تین ملزمان نے مجھے تنگ کرنا بلیک میل کرنا شروع کیا اور وہ میری تصاویر شیئر کر کے مجھے مزید بدنام کرنے کے لئے ٹارچر کر رہے تھے۔جن کے نام وکرم مھیشوری،سریش جکھرو اور روھت ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -تھرپارکر -