ماڈل ٹاﺅن میں ن لیگ کااجلاس،شہبازشریف کی اے پی سی میں شرکت ان کی صحت سے مشروط

ماڈل ٹاﺅن میں ن لیگ کااجلاس،شہبازشریف کی اے پی سی میں شرکت ان کی صحت سے مشروط
ماڈل ٹاﺅن میں ن لیگ کااجلاس،شہبازشریف کی اے پی سی میں شرکت ان کی صحت سے مشروط

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس ہوا،شہبازشریف کی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت ان کی صحت سے مشروط ہے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مسلم لیگ (ن) اے پی سی میں نئے انتخابات پر زور دے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس ہوا،اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ ،رانا تنویر حسین شریک ہوئے،خواجہ سعد رفیق ،مریم اورنگزیب اور خرم دستگیرسمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق اجلاس میں عیدالاضحی کے بعد اے پی سی کے انعقاد کیلئے مشاورت ہوئی ،اجلاس میں اے پی سی کاایجنڈاتیار کرنے اور دیگر امور پر بھی مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں تمام رہنماﺅں نے شہبازشریف کو اپنی صحت کاخیال رکھنے کا مشورہ دیا،شہبازشریف کی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت ان کی صحت سے مشروط ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مسلم لیگ (ن) اے پی سی میں نئے انتخابات پر زور دے گی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے اورپارٹی چھوڑنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے بند رکھے جائیں ،قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق بھرپور حصہ لیاجائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -