اگر آج ہی الیکشن کروائے جائیں تو لاہور کی عوام کسے ووٹ دے گی ؟ سروے کے نتائج جان کر تحریک انصاف کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

اگر آج ہی الیکشن کروائے جائیں تو لاہور کی عوام کسے ووٹ دے گی ؟ سروے کے نتائج ...
اگر آج ہی الیکشن کروائے جائیں تو لاہور کی عوام کسے ووٹ دے گی ؟ سروے کے نتائج جان کر تحریک انصاف کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اس وقت کئی بحرانوں کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ عوام کیلئے آٹا اور چینی ہے جس کی قیمت نے ہر کسی کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں نجی ٹی وی کی جانب سے ایک سروے کیا گیاہے جس کے نتائج جان کر تحریک انصاف کی حکومت شدید پریشان ہو جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام ” اختلافی نوٹ “ کی جانب سے سروے کروایا گیا جس میں لاہور کے رہنے والوں سے سوال کیا گیا کہ ” اگر آج الیکشن ہو تو لاہور کے عوام کسے ووٹ دیں گے ؟“ جس کے نتائج نہایت حیران کن رہے اور اکثریت نے اپنا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں سنایا ہے ۔
سروے کے جواب میں 53 فیصد عوام کا کہناتھا کہ اگر آج الیکشن ہو جائیں تو ہم ووٹ ن لیگ کو دیں گے جبکہ 27 فیصد نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ 20 فیصد کا کہناتھا کہ اگر آج ہی الیکشن کروا دیئے جائیں تو ہم کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے ۔

مزید :

قومی -