اوکاڑہ،بہن کے ہاتھوں اغوا ہونے والا بھائی بازیاب،ملزمہ سمیت 3 گرفتار

اوکاڑہ،بہن کے ہاتھوں اغوا ہونے والا بھائی بازیاب،ملزمہ سمیت 3 گرفتار
اوکاڑہ،بہن کے ہاتھوں اغوا ہونے والا بھائی بازیاب،ملزمہ سمیت 3 گرفتار

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے 20 لاکھ روپے تاوان کےلئے بہن کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 15 سالہ بھائی کو بازیاب کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اوکاڑہ پولیس نے بتایا کہ حسنین رضا کو اس کی سگی بہن کائنات فاطمہ اور بہنوئی عمران نے ایک شخص اشمل کی مدد سے اغوا کیا تھا۔ملزمان نے حسنین کی رہائی کے عوض اس کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس نے 24 گھنٹے میں مغوی حسنین کو بازیاب کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -