سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار پر حملہ کرنے والا شہری گرفتار

سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار پر حملہ کرنے والا شہری گرفتار
سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار پر حملہ کرنے والا شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (آئی این پی ) قطیف میں سکیورٹی اہلکار پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے جس کی عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے اور وہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے۔م

شرقی ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن محمد الدریہم نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرانے کے دوران ایک شہری نے سکیورٹی اہلکار پر چھری سے وار کرکے اسے زخمی کر دیا ہے‘۔کیپٹن محمد الدریہم کے مطابق موقع پر موجود اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرلیا، اس سے قبل اسے ٹانگ میں زخمی کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں گرفتار شدہ شخص کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب مستحکم ہے۔مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جیسے ہی تفصیلات سے آگاہی حاصل ہوگی تو عوام الناس کے لیے جاری کر دی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -