چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 46نئے کیسز کی تصدیق

چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 46نئے کیسز کی تصدیق
چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 46نئے کیسز کی تصدیق

  

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر ہفتہ کے روز نوول کرونا وائرس کے 46نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 35مقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے اتوار کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے کیسز میں سے 22کیسز سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ میں جبکہ 13صوبہ لیانِنگ میں سامنے آئے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ ہفتہ کے روز اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ہفتہ کو نوول کرونا وائرس کے 19مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ2نئے مشتبہ کیسز کی اطلاع موصول ہوئی۔ہفتہ تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد 83ہزار830 تک پہنچ گئی جن میں سے 288 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 18شدید بیمار ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ مجموعی طور پر 78ہزار908 افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث 4ہزار634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہفتہ کے روز 11نئے درآمدی کیسز سامنے آئے،جن میں سے 5اندرونی منگولیا خوداختیار علاقہ،3صوبہ گوانگ ڈونگ جبکہ صوبہ تھیان جِن، فوجیان اور شان ڈونگ میں ایک ایک کیس سامنے آیاہے۔ہفتہ کے آخر تک مین لینڈ پر 2ہزار45 درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں، ان کیسز میں سے 1ہزار963 کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 82 تاحال ہسپتالوں میں ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے تاحال 3مشتبہ کیسز ہیں۔کمیشن کے مطابق 11ہزار762قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، ہفتہ کے روز 673افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔ہفتہ کے ہی روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے 68نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں سے 8بیرون ملک سے آئے ہیں جبکہ بغیر علامات والے 17کیسز کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل کیا گیا۔کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے292 کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 91کیسز مین لینڈ پر بیرون ملک سے آئے ہیں۔ہفتہ کے روز تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 18ہلاکتوں سمیت 2ہزار505مصدقہ کیسز، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ میں 46مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت 458مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں نوول کرونا وائرس کے 1ہزار455مریض،مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ میں 46جبکہ تائیوان میں 440مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -