عالمی جریدے خلیج ٹائمز کے مالک کایو اے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے کااعلان

عالمی جریدے خلیج ٹائمز کے مالک کایو اے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک ...
عالمی جریدے خلیج ٹائمز کے مالک کایو اے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے کااعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی جریدے خلیج ٹائمز کے مالک اور مشہور بزنس مین سہیل گلداری نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کیا ہے اور یو اے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے کااعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیززلفی بخاری نے یو اے ای میں عالمی جریدے خلیج ٹائمز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،زلفی بخاری نے خلیج ٹائمز کے مالک اورمشہور بزنس مین سہیل گلداری سے ملاقات کی،سہیل گلداری نے یو اے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے کااعلان کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقعوں پر بھی گفتگوہوئی،سہیل گلداری نے پاکستان میں سیاحت میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہارکیا،خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے کہاکہ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں بہترین کام کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاکہ سیاحتی شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں،ہوٹل انڈسٹری کا تجربہ رکھنے والے سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی خوش آئند ہے ،زلفی بخاری نے کہاکہ سیاحوں کی سہولت کیلئے پاکستان میں 30 سے زائد ریزورٹ کھولے جارہے ہیں ،سیاحتی شعبے کی بحالی کیساتھ ہی بڑی سرمایہ کاری کاامکان ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -