" عید کے موقع پر یہ کام نہیں ہوگا " حکومت نے عوام کوخوشخبری سنادی

" عید کے موقع پر یہ کام نہیں ہوگا " حکومت نے عوام کوخوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے عید پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو24گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر تینوں دن ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے وزارت پاور ڈویژن نے تمام پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلیں۔

وزارت پاورڈویژن ترجمان نے کہا کہ مام پاورڈسٹری بیوشن کمپنی بجلی کی طلب، رسد کا ڈیٹا فراہم کرے اورعید کے دوران صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ24 گھنٹے موجود رہے گا۔