کراچی میں شدید بارش ، پاکستان کے وہ شہر جہاں آج موسلا دھار بارش کاامکان ہے

کراچی میں شدید بارش ، پاکستان کے وہ شہر جہاں آج موسلا دھار بارش کاامکان ہے
کراچی میں شدید بارش ، پاکستان کے وہ شہر جہاں آج موسلا دھار بارش کاامکان ہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ، زیریں بلوچستان، زیریں سندھ، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہرمعمولات زندگی درہم برہم کردیے۔ نشیبی علاقے دریاوں اور ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جب کہ مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مختلف علاقوں میں بتی گل ہوچکی۔

لاہور کے چند علاقوں میں بھی بارش کاآغاز ہوچکا ہے۔ لاہور میں لبرٹی، گلبرگ، فیروز پور روڈ، کینال اور اس کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیاتھا کہ پیر کے روز بھی بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ، زیریں بلوچستان، زیریں سندھ، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔

آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ با رش کی توقع ہے ۔ جب کہ کل پیر کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ با رش کی توقع ہے ۔

پنجاب میں آج صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،لاہور،اوکاڑہ، ساہیوال، بہاول نگر، شیخوپورہ،مری،راوالپنڈی،چکوال،جہلم،اٹک،میانوالی اورسرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ میں میرپور خاص،عمر کوٹ ، نگر پارکر،تھر پارکر، اسلام کوٹ، مٹھی ، سانگھڑ، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، خیر پور، کراچی، ٹھٹہ اوربدین میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں دیر،سوات،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، پشاور،مردان، بنوں ، کوہاٹ ، کرم اور وانا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستا ن میں مطلع جز وی ابر آلو د رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج  کشمیرمطلع جز وی ابر آلو د رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں آج  لسبیلہ، آواران،اورماڑہ ، پسنی ،پنجگور،تربت ،خضدار ،بارکھان ،ژوب،لورالائی،موسیٰ خیل اور مکران کی ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ 

گزشتہ 24 گھنٹے کے موسم کا جائزہ لیں تو اسلام آباد، بالائی پنجاب، سندھ ،بالائی خیبر پختونخوا،جنوب و مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب میں راولپنڈی (چکلالہ 97،شمس آباد 48)، اسلام آباد(بوکرہ 56، گولڑہ 55،ائیر پورٹ28، سید پور14، زیرو پوائینٹ 10)، چکوال 13،مری 08،اٹک 02 ، سندھ میں اسلام کوٹ 34، پڈعیدن 30، بدین 28، ڈپلو 24،مٹھی، ڈاہلی 09، کلوئی 05، کراچی (سرجانی 02، یونیورسٹی روڈ، مسرور بیس ، میٹ آبزرویٹری ٹریس )،چھور 02، جیکب آباد، حیدر آباد 01، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 20، بالائی دیر 18، مالم جبہ 02، کاکول01، بلوچستان میں خضدار، تربت 06، پسنی 02، کشمیر میں  راولاکوٹ 05اورمظفر آبادسٹی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

مزید :

ماحولیات -