بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کرنے والی یہ بچی ’’ منی‘‘ اب پانچ سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کرنے والی یہ بچی ’’ منی‘‘ اب پانچ سال بعد کیسی ...
بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کرنے والی یہ بچی ’’ منی‘‘ اب پانچ سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان “تقریبا پانچ سال پہلے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ کبیر خان کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے علاوہ جو نیا چہرا لوگوں کو دیکھنے کو ملا تھا اور لوگوں کو بہت پسند آیا تھا اوروہ چہرا” ہرشالی ملہوترا “کا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Harshaali Malhotra (@harshaalimalhotra_03) on

تفصیلات کے مطابق فلم بجرنگی بھائی جان میں ”ہرشالی ملہوتر“ا نے منی کا کردار ادا کیا تھا۔ پوری فلم اسی کردار کے ارد گرد گھومتی ہے۔اس فلم میں ہرشالی نے ” منی “ کاکردار ادا کیا جوکہ بھارت کے شہر ہریانہ میں گم ہو جاتی ہے اور پھر سلمان خان کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اسے اس کے والدین کے پاس چھوڑنے کیلئے پاکستان آتا ہے اور اس دوران اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم کو ریلیز ہوئے پانچ سال بیت چکے ہیں لیکن ان پانچ سالوں میں ” منی “ کا کردار نبھانے والی ہرشالی بہت بدل گئیں ہیں اور ان کی نئی تصاویر دیکھ کر یقینا آپ بھی حیران رہ جائیں گے جس میں وہ وقت کے ساتھ مزید کیوٹ ہوتی جارہی ہیں ۔

View this post on Instagram

Celebrating my birthday at the time of lockdown with home made cakes by my mother and brother ...

A post shared by Harshaali Malhotra (@harshaalimalhotra_03) on

فلم کے ہٹ ہونے کے بعد اس کردار اور منی کی اداکاری کی لوگوں نے کافی تعریف کی۔ اس فلم کے بعد ہرشالی نے صرف ناستک نام کی فلم کی تھی۔ارجن رامپال کے ساتھ یہ فلم سال 2017 میں شوٹ ہوگئی تھی ، لیکن یہ فلم ابھی تک ریلیز نہیں ہوپائی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اب تک کوئی اور فلم نہیں کی ہے ، لیکن گزشتہ پانچ سالوں سے ان کا کریز کم نہیں ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Thanks u all for making me feel like a queen on my birthday. To everyone who wishes me a Happy birthday yesterday : Thank You! I had a great day, and hearing from all of you was one of the beat parts of it in the time of lockdown.

A post shared by Harshaali Malhotra (@harshaalimalhotra_03) on

مزید :

تفریح -