بھارتی فورس کے افسر نے اپنے سینئر کو گولی مارنے کے بعد ایسا قدم اٹھالیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی فورس کے افسر نے اپنے سینئر کو گولی مارنے کے بعد ایسا قدم اٹھالیا کہ ...
بھارتی فورس کے افسر نے اپنے سینئر کو گولی مارنے کے بعد ایسا قدم اٹھالیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سب انسپکٹر نے اپنے سینئر انسپکٹر کو گولی مارنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

نئی دلی کے تغلق روڈ پر واقع لودھی سٹیٹ کی سرکاری کوٹھی نمبر 61 میں سب انسپکٹر کرنیل سنگھ نے پہلے انسپکٹر دشرتھ سنگھ کو گولی مار دی اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

سب انسپکٹر کرنیل سنگھ جموں و کشمیر کے ادھم پور کا رہنے والا تھا جبکہ انسپکتر دشرتھ سنگھ ہریانہ کے ضلع روہتک کا رہائشی تھا۔ پولیس کی سینئر قیادت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید :

بین الاقوامی -