عمران طاہر نے دھونی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا واقعہ سنا دیا

عمران طاہر نے دھونی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا واقعہ سنا دیا
عمران طاہر نے دھونی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا واقعہ سنا دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا۔پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر کا کہنا ہے کہ مچل مارش کے انجرڈ ہونے پر رائزنگ پونے سٹارز کے سکواڈ کا حصہ بنا، کپتان دھونی کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا، کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی، پونے کی ٹیم میں منتخب ہوا تو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایک سپر سٹار سے کس طرح بات کروں گا۔عمران طاہر نے کہا کہ اپنے کمرے کے باہر کھڑا تھا کہ دھونی نے دیکھتے ہی کہا کہ عمران بھائی خوش آمدید، یہ میرا کمرہ ہے جہاں آپ جب چاہے آسکتے ہیں، ایک لیجنڈ کرکٹر کی جانب سے ادا کیے جانے والے جملے ان کی شفیق طبیعت کی عکاسی کررہے تھے، ان کے رویہ میں بڑی انکساری ہے، انہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا اور محبت سے پیش آئے۔عمران طاہر نے بتایا کہ دھونی آموں کے بڑے شوقین تھے، ان کے کمرے کئی اقسام کے آم لائے جاتے تو کھلاڑی لطف اٹھانے کے لیے پہنچ جاتے،اس طرح کی محفلیں عام طور پر سجائی جاتیں جن کی وجہ سے ماحول خوشگوار رہتا۔

مزید :

کھیل -