بڑی عید کا بڑا مزہ، پی آئی اے نے مسافروں کو زبردست خوشخبری سنادی

بڑی عید کا بڑا مزہ، پی آئی اے نے مسافروں کو زبردست خوشخبری سنادی
بڑی عید کا بڑا مزہ، پی آئی اے نے مسافروں کو زبردست خوشخبری سنادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے بڑی عید کے موقع پر کرایوں میں بڑی کمی کی گئی ہے۔ اسلام آباد سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ کم کرکے 8 ہزار 652 روپے کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سے پشاور کا کرایہ 11 ہزار 714 روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی سے کوئٹہ کا کرایہ 11 ہزار 535 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق 25 جولائی سے ہوگا اور یہ عید الاضحیٰ تک جاری رہے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -