تحریک انصاف نے قرضوں کا ریکارڈ بنادیا، 29 ارب 20 کروڑ ڈالر لے لیے، تاریخ رقم کردی

تحریک انصاف نے قرضوں کا ریکارڈ بنادیا، 29 ارب 20 کروڑ ڈالر لے لیے، تاریخ رقم ...
تحریک انصاف نے قرضوں کا ریکارڈ بنادیا، 29 ارب 20 کروڑ ڈالر لے لیے، تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ایک مالی سال کے دوران قرض حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے لیے۔ یہ ملکی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران لیا جانے والا سب سے بڑا قرضہ ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے مجموعی طور پر 2 سالوں کے دوران 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے جبکہ 2 سالوں میں مجموعی طور پر 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے واپس کیے ہیں۔ یعنی تحریک انصاف کی حکومت نے 2 سال کے دوران 10 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -