"میں سشانت کے ساتھ فلم کرنے والی تھی لیکن عین وقت پر ریتک روشن نے ۔۔۔ " کنگنا رناوت کا حیران کن انکشاف

"میں سشانت کے ساتھ فلم کرنے والی تھی لیکن عین وقت پر ریتک روشن نے ۔۔۔ " کنگنا ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کرنے والی تھیں لیکن عین موقع پر ریتک روشن نے مجھے لیگل نوٹس بھیج دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے بتایا کہ انہیں 2017 میں سشانت سنگھ راجپوت کے مد مقابل فلم کی آفر ہوئی تھی۔ وہ فلم کی کہانی سننے کیلئے گئیں تو پروڈکشن ہاؤس کے دروازے پر ہی انہیں ریتک روشن کی جانب سے بھجوایا گیا لیگل نوٹس مل گیا جس سے وہ بہت زیادہ پریشان ہوگئیں۔

کنگنا کے مطابق انہوں نے انتہائی بد دلی کے ساتھ فلم کی کہانی سنی لیکن اس سال وہ پریشانی کی وجہ سے کوئی بھی فلم نہیں کرپائیں۔ اب وہ سوچتی ہیں کہ اگر انہوں نے سشانت سنگھ کے ساتھ کام کیا ہوتا تو شاید دونوں اچھے دوست بن جاتے اور ممکن ہے کہ وہ اس کا زندگی کے بارے میں نظریہ بدلنے میں کامیاب ہوجاتیں۔

مزید :

تفریح -