سی پیک کے ثمرات ،عاصم سلیم باجوہ نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دی

سی پیک کے ثمرات ،عاصم سلیم باجوہ نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دی
سی پیک کے ثمرات ،عاصم سلیم باجوہ نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اورسی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں توجہ سڑکیں بنانے پر مرکوز ہے۔اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سڑکوں سے رابطے بڑھیں گے جس سے سماجی اور اقتصادی ترقی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہوشاب، آواران، خضدار اور بیلہ موٹر ویز سے علاقے کی صورت حال بدلے گی۔اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ سی ڈی ڈبلیو پی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جس سے کیچ، آواران اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔

مزید :

قومی -