وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سب پر بازی لے گئے،عیدالضحیٰ کے موقع پر ایسا اعلان کر دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوں گے

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سب پر بازی لے گئے،عیدالضحیٰ کے موقع پر ایسا ...
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سب پر بازی لے گئے،عیدالضحیٰ کے موقع پر ایسا اعلان کر دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا صورت حال کے پیش نظر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کرلیا اور کابینہ ممبران کو بھی خصوصی طور پر ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمودخان نے کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کردی اور کہا کابینہ ممبران عید میں سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، کابینہ ممبران اپنے حجروں میں لوگوں سے عیدنہ ملیں، ابھی سیاحتی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں، عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،عوام عید سادگی سے اپنے گھروں پر منائیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کرے، عید پر کرونا کا ممکنہ پھیلا روکنے کے لیے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے اپیل کی کہ عید پر ایک دوسرے سے عید ملنے اور رش لگانے سے گریز کیا جائے۔