امریکہ نے چینی جاسوس پکڑلیا، ایسا انکشاف کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

امریکہ نے چینی جاسوس پکڑلیا، ایسا انکشاف کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا
امریکہ نے چینی جاسوس پکڑلیا، ایسا انکشاف کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور چین میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں اور دونوں ملک ایک دوسرے کے قونصل خانے بند کر رہے ہیں تو ایسے میں یہ خبر بھی آگئی کہ امریکہ میں پکڑے گئے چینی جاسوس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

سنگاپور کے شہری کو چین کیلئے جاسوسی کے الزام میں امریکہ میں گرفتار کیا گیا تھا، اس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے سیاسی ادارے کی آڑ میں چین کی خفیہ ایجنسی کیلئے معلومات اکٹھی کیں۔ سنگاپور کے شہری جون وی یو کو 2019 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ امریکہ پہنچے تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جون وی یو نے ایک وفاقی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2015 سے 2019 کے دوران غیر قانونی ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے چینی خفیہ ایجنسی اس وقت جوائن کی جب وہ امریکہ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے، انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

مزید :

بین الاقوامی -