سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کتنےنئے کیسز سامنے آئے؟موذی مرض کے بارے حوصلہ افزا خبر آگئی

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کتنےنئے کیسز سامنے آئے؟موذی مرض کے بارے ...
سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کتنےنئے کیسز سامنے آئے؟موذی مرض کے بارے حوصلہ افزا خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے713نئے کیسز سامنے آئے، اب تک سندھ بھر میں 118311کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹے میں مزید 16مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2151ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران مزید3384مریض صحتیاب ہوئے، اب تک صحت یاب مریضوں کی تعداد107403ہوگئی، اس وقت 8634مریض زیر علاج ہیں۔وزیراعلی کا مزید کہنا کہ زیر علاج مریضوں میں 8137گھروں اور 16آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، اس وقت 418مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، اس وقت 415مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -